حکومت ہوش کے ناخن لے: مندر کی تعمیر کی رقم کورونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے، قاری اکرام

  حکومت ہوش کے ناخن لے: مندر کی تعمیر کی رقم کورونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی ...

  

 مردان(بیورورپورٹ) تحفظ ختم نبوت کے امیر قاری اکرام الحق، جے یو آئی (ف) کے سرپرست مولانا قاری احسان الرحمان محسن اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر فیضان عزیز نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز احتجاجی ریلی کا اعلان کیاہے اور کہاہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لیں اور مندر کی تعمیر کی رقم کورونا سے متاثرہ عوام پر خرچ کی جائے وہ یہاں مردان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے بیرسٹر فیضان عزیز نے کہاکہ مندر کے حوالے سے بعض حلقوں نے ان کی رائے سے یہ تاثر لینے کی کوشش کی کہ گویا وہ تنگ نظر اور اقلیتوں کے خلاف ہیں انہوں نے آئین پاکستان کے حوالہ جات دیتے ہوئے کہاکہ آئین میں سرکاری خرچ سے مندر کی تعمیر کی قطعی اجازت نہیں فیضان عزیز نے کہاکہ انہوں نے اپنی حکومت کی اصلاح کی کوشش کے لئے آوازاٹھائی اوراپنے ایمانی جذبے پر لبیک کہتے ہوئے سرکاری خرچ سے مندر کی تعمیر کے خلاف اٹھ کھڑے ہیں تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کے خلاف نہیں بے شک اقلیتوں کی پرانی عبادت گاہوں کی تزئین وآرائش سرکاری خزانے سے کی جائے لیکن نئی عبادت گاہ کی تعمیر کی اجازت نہیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی تحفظ ختم نبوت کے امیر قاری اکرام الحق اور جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا قاری احسان الرحمان محسن نے کہاکہ دیگر مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے اقلیتوں کو بہت زیادہ حقوق دیئے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں اورسکیولرازم میں اللہ اور اس کے رسول کی دشمنی موہ لینے کی کوشش نہ کریں انہوں نے کہاکہ مندر کی تعمیر کے خلاف فتویٰ آچکے ہیں لوگ پہلے سے معاشی طورپر تنگ آچکے ہیں انہیں مذہبی طوپر تنگ نہ کیاجائے عمران خان کی حکومت ویسے بھی یوٹرن کے لئے مشہور ہے پاکستان عوام کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے مندر کی تعمیر کا فیصلہ واپس کے لئے یوٹرن لیاجائے انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں انارکی اور افراتفری پھیلانے سے باز آجائیں اورفیصلہ کو واپس لیاجائے انہوں نے کہاکہ 10 جولائی بروزجمعہ حکومتی فیصلے کے خلاف پاکستان چوک میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -