جماعت اسلامی خواتین ونگ کی ناہید یونس کا سید منور حسن کی وفات پر اظہار تعزیت

  جماعت اسلامی خواتین ونگ کی ناہید یونس کا سید منور حسن کی وفات پر اظہار ...

  

مردان (بیورورپورٹ)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع مردان کی ناظمہ ناہید یونس نے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ سید منور حسن کی وفات سے پاکستان ایک نڈر اور حق بات پر قائم رہنے والے مجاہد سے محروم ہو گیاہے اپنے ایک بیان میں ناہید یونس نے کہا کہ آزمائشوں کے کٹھن دور میں ہمارے بزرگ اور دانشور ہمیں چھوڑ کرجا رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری ذمہ داریاں مزید بڑھتی جاتی رہی ہیں انہوں نے کہاکہ سید منور حسن نہ صرف پاکستان کے بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیڈر تھے اور دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کا درد رکھتے تھے۔ پاکستان میں لاپتہ افراد اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مظلوم قبائلیوں اور بلوچوں کے حقوق کے لیے توانا آواز تھے۔ انہوں نے کہا کہ سید منور حسن نے انتہائی سادہ زندگی گزاری اور ساری توانائی اقامت دین کی جدوجہد میں صرف کی، ان کا خلا کبھی پُر نہیں کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -