باڑہ، ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرالرز ڈرائیورز کے درمیان لڑائی میں ایک شخص جاں بحق

باڑہ، ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرالرز ڈرائیورز کے درمیان لڑائی میں ایک شخص جاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ فرنٹیئر روڈ پر ٹرانسپورٹ یونین اور ٹرالرز ڈرائیورز کے درمیان لڑائی میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردئے گئے۔لڑائی نمبر دینے کی وجہ سے شروع ہوئی تھی۔۔ باڑہ فرنٹیئر روڈ پر لڑائی میں صدا ولد ثیمل جاں بحق جبکہ حکمت اور امداد زخمی ہوئے ہے۔جن کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردئے گئے۔ ان کا تعلق افعانستان سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ لڑائی نمبر دینے کی وجہ سے شروع ہوگئی۔پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرلیا۔