خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کالعد م، تنظیم کے کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ہلاک

خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کالعد م، تنظیم کے کمانڈر سمیت 3دہشتگرد ...

  

کوئٹہ(این این آئی) خضدار میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے،کارروائی پیر کی درمیانی شب گریشہ میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے دور دراز و دشوار گزار علاقہ لوپ بہاڈی گریشہ میں سیکورٹی فورسز نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ جن کی شناخت محمد انور ولد رحمت اللہ ساکن گجر مشکے کمانڈر عبدالحمید ولد نور جان ساجدی ساکن بدرنگ گریشہ صابر ولد سوالی ساکن گریشہ سے کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق دیگر مسلح افراد زخمی بھی ہوئے ہیں تاہم ان کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی اور یہ بھی کنفرم نہیں ہوسکا کہ وہ سیکورٹی فورسز کی تحویل میں ہیں یا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بھاگ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔ بلوچستان میں حالیہ دنوں سیکورٹی فورسز پر حملے اور 29 جون کو کراچی میں اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف یہ نئی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ جس میں تین بندوق بردار ہلاک کئے گئے ہیں۔ ہلاک کیئے جانے والے افراد کو مقامی فورس نے قریبی تحصیل نال کے ہسپتال منتقل کر دیا اور اس متعلق مزید تفتیش اور تحقیقات جاری ہیں۔

دہشت گرد ہلاک

مزید :

صفحہ آخر -