کورونا وباء کے باعث پھنسے 114بھارتیوں کی 9جولائی کو واپسی

کورونا وباء کے باعث پھنسے 114بھارتیوں کی 9جولائی کو واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان نے 114 بھارتی شہریوں کو 9 جولائی کو واہگہ کے راستے وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی شہری کورونا وباء کے باعث پاکستان میں پھنس گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے 114 بھارتی شہری کورونا سے پہلے پاکستان میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئے تھے، جو کورونا کی صورتحال کے بعد وطن واپس نہیں جا سکے تھے، جبکہ ان کی واپسی کیلئے تمام تر قانونی و سفارتی اقدامات کو مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ان کی بھارت واپسی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بھارتی شہری

مزید :

صفحہ آخر -