شالیمار ایکسپریس بند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان ریلوے

شالیمار ایکسپریس بند کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، ترجمان ریلوے

  

لاہور (لیڈ ی رپورٹر)پاکستان ریلوے کے ترجمان نے بعض ٹی وی چینلز اور اخبارات میں گزشتہ روز شائع ہونے والی خبر جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ”کراچی تالاہور چلنے والی شالیمار ایکسپریس 15جولائی سے بند“ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور براستہ فیصل آباد۔ کراچی چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو تاحال بند کرنے کا کوئی نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوا اور نہ ہی ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی سربراہی میں ہفتہ وار بریفنگ میں پاکستان ریلوے کے سسٹم پر چلنے والی تمام ٹرینوں کی آکوپینسی اور آمدن کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شالیمار ایکسپریس 60فیصد آکوپینسی کے باوجود بھی اس سے کم آکوپینسی پر چل رہی ہے۔ میٹنگ میں یہ طے ہوا کہ آئندہ اجلاس میں اس پر مزید غوروغوص کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ ایم ایل ٹو پر بھی کوئی ٹرین چلائی جائے گی تاکہ ٹریک رننگ پوزیشن میں رہے اوروسائل ضائع نہ ہوں۔ البتہ شالیمار ایکسپریس کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا لہذا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

شالیمار ایکسپریس

مزید :

صفحہ آخر -