پنجاب، شادی ہالز کے مالکان کا فنکشننز کی اجازت نہ ملنے پر دھرنے دینے کا اعلان

پنجاب، شادی ہالز کے مالکان کا فنکشننز کی اجازت نہ ملنے پر دھرنے دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن نے شادی ہالزکھولنے کے حوالے سے حکومت کو 13جولائی تک ڈیڈ لائن دیدی۔ عہدیداروں نے کہا ہے کہ 13جولا ئی سے کاروبار کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے، ساڑھے 3ماہ سے کاروبار بند ہے۔ حکومت دیگر کاروبار کی طرح ہمارے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔تفصیلات کے مطابق عہدیداروں نے کہا ہے کہ 13 جولا ئی سے کاروبار کھولنے کی اجازت نہ دی تو ملک بھر میں دھرنے دیئے جائیں گے، ساڑھے 3 ماہ سے کاروبار بند ہے۔ حکومت دیگر کاروبار کی طرح ہمارے لئے بھی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدرشادی ہال ایسوسی ایشن لاہور محمد الیاس کا کہنا تھا کہ13مارچ کو میرج ہال اور کیٹرنگ کا کام سب سے پہلے بند کیا گیا۔اب باقی تمام کاروبار کھول دئیے گئے جہاں ایس او پیز عملدر آمد ممکن نہیں لیکن میرج ہال کا کاروبار نہیں کھولا حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہمیں میرج ہال اور کیٹرنگ کا کام کھولنے کی اجازت دیں ورنہ ملک بھر میں 13 جولائی کو ہم سڑکوں پر ہوں گے۔ صدر پنجاب میرج ہال ایسوسی ایشن خالد ادر یس کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا کاروبار تو کھول لیا ہے لیکن ہمارا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔حکومت شادی ہالز کھولنے کی اجازت دے ہم سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کی خاطر 50فیصد تک کم بکنگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔
شادی ہالز

مزید :

صفحہ آخر -