اسلام آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ہزار ٹن چینی، گندم برآمد

    اسلام آباد، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ہزار ٹن چینی، گندم برآمد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں ذخیرہ کی گئی چینی اور گندم برآمد کرلی۔رپورٹ کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ٹائیگر فورس نے خصوصی طورپراطلاعات فراہم کی تھیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے 16 ہزار ٹن چینی برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت 1.1 ارب روپے سے زائد ہے۔ذخیرہ اندوزوں سے تقریبا 716 ٹن گندم اور 2 ہزار ٹن چاول بھی برآمد کیے گئے ہیں جب کہ 10 ہزارکلو مضرصحت گوشت اور 8 لاکھ لیٹر دودھ بھی برآمد کرکے تلف کیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ برآمدکی گئی چینی،گندم اور چاول کو حکومتی نرخوں پر مارکیٹ میں فروخت کیا جائے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو آٹے کی قیمتوں میں استحکام لانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے کمی کی جائے اور آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

چینی وگندم برآمد

مزید :

صفحہ آخر -