چیئرمین این ڈی ایم اے کو سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، ترجمان بلاول

چیئرمین این ڈی ایم اے کو سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، ترجمان بلاول

  

اسلام آباد (این این آئی)ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی نے چیئرمین این ڈی ایم اے کے انٹرویو پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین این ڈی ایم اے کو سیاسی معاملات میں بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ ایک بیان میں ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ چیئرمین این ڈی ایم اے ایک سویلین ادارے کے باوردی سربراہ ہیں انہیں متنازعہ بیانات نہیں دینے چاہئیں۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ اٹھارہویں ترمیم آئین ہے، وہی آئین جس کے تحت چیئرمین این ڈی ایم اے نے حلف اٹھایا ہے، کسی افسر یا ادارے کو آئین پر اعتراض کرنے کر اختیار نہیں ہے،پاکستان مصیبت میں ہے اور پاک فوج نے ہر آفت میں اپنا فرض نبھایا ہے۔ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ تمام سرکاری ادارے اپنی اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں گے

ترجمان بلاول

مزید :

صفحہ آخر -