ن لیگ کے ایم پی اے کی ٹائیگرفورس کی تقریب میں شرکت

ن لیگ کے ایم پی اے کی ٹائیگرفورس کی تقریب میں شرکت

  

گوجرانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک)گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری نے پنجاب حکومت کی ٹائیگر فورس کی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے لیگی رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کو ٹائیگر فورس کی کیپ اور جیکٹ پہنائی۔ٹائیگر فورس کی تقریب سے خطاب میں رکن پنجاب اسمبلی اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر ایم پی اے بنا اور آج ٹائیگر فورس کی تقریب میں موجود ہوں، انسان کے اندر اخلاقی جرات ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں عمران خان کی تقریر سنی، ان کی اسلام اور مسلمانوں کی ترجمانی سے متاثر ہوکر ہم آپ کے ساتھی بن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک آپ اس قوم کو یکجا کر کے رکھیں گے تو ہم آپ کا ساتھ دیتے رہیں گے، اگر ہمیں لگا کہ آپ نے اپنی سمت تبدیل کی ہے تو پھر ہم آپ کی حمایت چھوڑ دیں گے۔

ن لیگ

مزید :

صفحہ آخر -