ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں،اعظم لوہانی

  ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں،اعظم لوہانی

  

کراچی (پ ر)مسلم لیگ(ن)سندھ کے نائب صدر اعظم لوہانی نے کہا ہے ملک چلانا عمران خان کے بس کی بات نہیں بہتریہی ہے مستعفی ہوجائیں۔عمران خان نے اپنے دوستوں کونوازنے کیلئے جان بوجھ کرہراداے کوتباہ کردیاتاکہ دوستوں کو فروخت کرسکیں۔پاکستان میں کٹھ پتلیاں نہیں حقیقی عوامی نمائندے ہی ترقی کی شاہراہ پرگامزن کرسکتے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کے عذاب کا شکار عوام کو تبدیلی کا نتیجہ مل گیا ہے موجود حکمران ووٹ چوری کرکے ملک پر مسلط ہوئے اور پاکستان کا وقار دنیا بھرمیں تباہ کردیا ہے وقت آگیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں حکومت کو نکال باہر کرنے کیلئے یکجا ہوجائیں،ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کی راہ ہموار کی جائے۔ذاتی انا کی تسکین کیلئے ملکی سلامی داؤ پر نہ لگائی جائے

مزید :

صفحہ آخر -