مولانا فضل الرحمن سندھ کے 7 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے

  مولانا فضل الرحمن سندھ کے 7 روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے

  

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)جمعیت علما اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی میں 9 جولائی جمعرات کو مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں، جے یوآئی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد سمیع الحق سواتی کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین اور ذمہ داران کو دعوت نامے پہنچا دیئے گئے ہیں، کراچی میں جے یو آئی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی قیادت میں محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، امین اللہ اور شرف الدین اندھڑ پر مشتمل وفد نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کرکے انہیں اے پی سی کے دعوت نامے پہنچا دیئے، جے یوآئی کے وفد نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صوبائی صدر نثار کھوڑو، ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان، جماعت اسلامی کے صوبائی امیر محمد حسین محنتی، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال، مسلم لیگ ق کے طارق خان، جی ڈی اے سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم، صدر شیعہ علما کونسل سندھ علامہ ناظر عباس تقوی کو اے پی سی کے دعوت نامے دیئے۔ جبکہ حیدرآباد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا تاج محمد ناہیوں جے یوآئی سندھ لائرز فورم کے صدر سرور بلیدی کی قیادت میں جے یو آئی کے وفد نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیجو، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید جلال محمود شاہ کا دعوت نامہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری روشن ابڑو جے یو آئی کی میزبانی میں 9 جولائی کو کراچی میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کا دعوت نامہ انہیں دیا۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سندھ کے 7 روزہ تنظیمی دورے پر سکھر پہنچ چکے ہیں، مولانا اپنے دورے کے دوران آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت کے علاوہ حالیہ دنوں میں انتقال کرنے والے سرکردہ شخصیات کے انتقال پر تعزیت کریں گے

مزید :

صفحہ آخر -