24 نیوز کی بندش آزادی صحافت پر کریح حملہ ہے، مصطفی کمال

  24 نیوز کی بندش آزادی صحافت پر کریح حملہ ہے، مصطفی کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال نے 24 نیوز کے لائسنس کی منسوخی اور بندش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی جمہوری حکومت صحافتی اقدار کی پاسداری کے بغیر نہیں چل سکتی۔ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کے بغیر ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔ 24 نیوز کی بندش نا صرف آزادی صحافت پر کریح حملہ ہے بلکہ تقریبا ایک ہزار خاندانوں کا معاشی قتل ہے جو کسی طور بھی قابل قبول نہیں۔ مصطفی کمال نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے 24 نیوز کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی تکنیکی بنیاد پر 24 نیوز کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے تو فوری طور پر نیوز چینل کے لائسنس کا اجرا کیا جائے تاکہ ایک ہزار خاندانوں کو بھوک و افلاس سے بچایا جاسکے۔ مصطفی کمال نے صحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب بھی وطن عزیز پر کوئی مشکل پیش آئی صحافی برادری اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر پیش پیش ہوتی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -