جازکیش موبائل اکاؤنٹ صارفین کی تعداد 8ملین ہوگئی

    جازکیش موبائل اکاؤنٹ صارفین کی تعداد 8ملین ہوگئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جاز کیش اب 8 ملین سے ز ائد ماہانہ متحرک موبائل اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کی خدمت کر رہا ہے جو اسے پاکستان کا نمبر 1 موبائل اکاؤنٹ بناتا ہے۔ جاز کیش صارفین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ شرح نمو صارفین کی طرف سے بے پناہ اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جنہوں نے پچھلے 12 مہینوں میں 900 ملین مرتبہ ٹرانزیکشنز کی جس کی کل مالیت تقریبا1.7 ٹریلین روپے ہے۔ جاز کیش کے سی ای اوایروان گیلبارٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”جاز کیش ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں سب سے آگے ہے جس میں بہت سارے منفرد فیچرہیں جو روزانہ کے لین دین میں سہولت اور حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ فعال موبائل اکاؤنٹس اور لین دین میں مسلسل اضافہ،صارفین کا ہمارے پلیٹ فارم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ صارفین کا اعتماد،بتدریج ملک کی بینکاری تقسیم کو ختم کرنے اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی اجازت دیتا ہے“۔

مزید :

صفحہ آخر -