سید ابن حسن کے والد کی یاد میں آن لائن پروگرام آج
کراچی (اسٹاف رپورٹررپورٹر)معروف بینکار اور سماجی شخصیت سید ابن حسن کے والد سید علی حسن نقوی شہید کی یاد میں پاکستانی ہیروز ویلفیئرز آرگنائزیشن کی جانب سے آن لائن پروگرام کا انعقاد آج (منگل) ہوگا۔اس موقع پر شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا بھی اہتمام ہوگا۔اس ضمن میں سید ابن حسن نے کہا کہ دل اداس ہونے کے باوجود اس بات پر فخر ہے کہ میں ایک شہید کا بیٹا ہوں۔میری تمام احباب سے گزارش ہے کہ میرے والد کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔