کراچی:سانحہ 12مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی:سانحہ 12مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے ایسٹ زون کراچی میں کارروائی کرکے 35افراد کے قتل اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایسٹ زون میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 افراد کے قتل اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے بتایا کہ 35 افراد کے قتل اور سانحہ 12 مئی میں ملوث ٹارگٹ کلر محمد عالم کو گرفتار کرلیاہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر پیسے لیکر قتل کی وارداتیں کرتا تھا، ملزم کو قتل کے عوض 70 ہزار سے ایک لاکھ روپے ملتے تھے۔ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا کہ ملزم نے تاجر اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کا اعتراف کیاہے، گرفتار ٹارگٹ کلر اس سے قبل کبھی گرفتارنہیں ہوا۔

مزید :

صفحہ آخر -