سینئر مسلم لیگی رہنماء صابر قریشی کو سپردخاک کردیا گیا

  سینئر مسلم لیگی رہنماء صابر قریشی کو سپردخاک کردیا گیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر مسلم لیگی اور لائنز ایریا کے معروف سماجی رہنماء محمد صابر قریشی کو سیکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کورنگی نمبر 1 قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد تھانوی جیکب لائن میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکی فلاحی و سماجی خدمات لائنز ایریا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

مزید :

صفحہ آخر -