دراز اور ٹیلی نارکی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے شراکت داری

دراز اور ٹیلی نارکی ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کیلئے شراکت داری

  

لاہور(پ ر) پاکستان میں معروف آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم دراز نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ ممتاز ای کامرس پلیٹ فارم پر خصوصی پیشکشوں سمیت صارفین کو موبائل ریچارج کیلئے پری پیڈ پیکیجز اور پیکیج بنڈلز تک رسائی فراہم کرنے کیلئے شراکت داری کی ہے۔ یہ نئی شراکت داری بہتر سہولت اور صارف تجربہ پیش کرنے کیلئے پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کی جانب دونوں کمپنیوں کے عزم کے عین مطابق ہے۔ نئے پیکیج، بندلز اور پری پیڈ پیکیجز دراز کے ڈیجیٹل سہولت چینل پر دستیاب ہوں گے جس کا آغاز اس سال کے اوائل میں ہوا تاکہ صارفین کو انٹرٹینمنٹ سبسکرپشن، موبائل ری چارج، ای۔لرننگ اور ای۔انشورنس جیسی ڈیجیٹل پروڈکٹس تک آسان رسائی فراہم کی جا سکے۔ صارفین اپنی پسند کی ڈیجیٹل اشیاء منتخب کر کے خریداری اور ادائیگی کیلئے بینک کارڈز، موبائل والٹس اور دراز والٹس کا استعمال کر سکتے ہیں اور مطلوبہ چیز واؤچر کوڈ یا کیو آر کوڈ کی صورت میں ای میل یا ایس ایم ایس کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -