جازکیش موبائل اکاؤنٹ صارفین کی تعداد 8ملین ہوگئی
اسلام آباد(پ رجاز کیش اب 8 ملین سے ز ائد ماہانہ متحرک موبائل اکاؤنٹ استعمال کرنے والوں کی خدمت کر رہا ہے جو اسے پاکستان کا نمبر 1 موبائل اکاؤنٹ بناتا ہے۔ جاز کیش صارفین کی تعداد میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ یہ شرح نمو صارفین کی طرف سے بے پناہ اعتماد کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے، جنہوں نے پچھلے 12 مہینوں میں 900 ملین مرتبہ ٹرانزیکشنز کی جس کی کل مالیت تقریبا1.7 ٹریلین روپے ہے۔ جاز کیش کے سی ای اوایروان گیلبارٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”جاز کیش ڈیجیٹل مالیاتی خدمات میں سب سے آگے ہے جس میں بہت سارے منفرد فیچرہیں جو روزانہ کے لین دین میں سہولت اور حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ فعال موبائل اکاؤنٹس اور لین دین میں مسلسل اضافہ،صارفین کا ہمارے پلیٹ فارم پر اعتماد کا ثبوت ہے۔ صارفین کا اعتماد،بتدریج ملک کی بینکاری تقسیم کو ختم کرنے اور مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کی اجازت دیتا ہے“۔جاز کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے کہ وہ ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعہ صارفین کے لئے بغیر کسی رکاوٹ کے مزید مالی اعانت کا سبب بن سکے۔
جاز کیش اپنے صارفین کو ٹریفک چالان کی ادائیگی، ٹکٹ، اسکول فیس کی ادائیگی سے لے کر کیو آر کوڈز، ڈیجیٹل قرضوں اور ترسیلات زر کے ذریعہ لین دین تک کی سہولت فراہم کرتا ہے۔جاز کیش موبائل ایپ پر صارفین کی تعداد میں گذشتہ 6 ماہ میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جاز کیش اپنے صارفین کو ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ ٹاپ اپ، منی ٹرانسفر، بل کی ادائیگی اور ٹاپ اپ جیسی خصوصیات دے رہا ہے اور نہ صرف جاز کے صارفین بلکہ پورے پاکستان میں اسمارٹ فون صارفین کو اہمیت دے رہا ہے۔ مزید یہ کہ یو ایس ایس ڈی انٹرفیس اور موبائل ایپلیکیشن کا آسان استعمال صارفین کو کسی بھی وقت، پورے ملک میں کہیں بھی اپنے فنڈز تک آسان رسائی فراہم کرتا ہے۔ جاز کیش کے 80,000 سے زائد آؤٹ لیٹ ملک بھر میں پھیل چکے ہیں جو کہ نقد رقم جمع کرانے، واپسی اور کسی بھی قسم کی ادائیگی کی پریشانی پاک ہیں۔جاز کیش انتھک محنت کر رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کو بڑھائے۔ اس مقصد کے لئے، جاز کیش نے ملک بھر میں کام کرنے والے تاجروں کے لئے اپنی خدمات میں توسیع کی ہے، جس سے ڈیجیٹل ادائیگی کی آسان رسائی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ان میں وہ تاجر بھی شامل ہیں جو جاز کیش کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگی قبول کرسکتے ہیں، اسی طرح آن لائن تاجر اپنے صارفین سے ادائیگی قبول کرنے کے لئے ادائیگی کے گیٹ وے کو استعمال کرسکتے ہیں نہ صرف تاجروں کو ادائیگی کے آلات تک رسائی حاصل ہوتی ہے بلکہ وہ جازکیش ویب سائٹ کے ذریعے پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل آن بورڈنگ کو استعمال کرکے اپنے مرچنٹ اکاؤنٹس میں بھی سائن اپ کرسکتے ہیں۔اس وبائی مرض کے دوران، جازکیش اپنے صارفین کے لئے نئی خصوصیات اور خدمات بھی پیش کیں جبکہ ڈیجیٹل ادائیگی تک آسان رسائی کو قابل اعتماد اور یقینی بنایا۔ جاز کیش نے اپنے صارفین کی مزید معاونت کے لئے متعدد قسم کے کورونا وائرس سے متعلق صحت انشورنس کے منصوبے بھی متعارف کروائے۔