مختلف آبی ذخائر میں پانی کی  آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

مختلف آبی ذخائر میں پانی کی  آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطاق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 184800کیوسک اور اخرج 170000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 63100کیوسک اور اخراج 63100کیوسک، دریائے جہلم  میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد46000 کیوسک اور اخراج20000کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد67700کیوسک اور اخراج35000 کیوسک ہے۔ تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1461.55 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ  رہا۔

اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.667 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی  موجودہ سطح 1220.75 فٹ، ڈیم  میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 5.736 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 644.40 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

مزید :

کامرس -