ملکی دفاع کیلئے ڈٹے رہنا دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیو ا: جنرل باجوہ

ملکی دفاع کیلئے ڈٹے رہنا دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیو ا: جنرل باجوہ

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کارگل جنگ میں افواج پاک کے نشان حیدرپانیوالے2عظیم سپوتوں کیپٹن کرنل شیر خان شہید اور حولدار الک جان شہیدکو ان کی 21ویں برسی کے موقع پر انتہائی خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہیدکیپٹن کرنل شیرخان،حوالدارلالک جان بہادری اورمثالی قیادت کادرخشندہ باب ہیں۔ مادروطن کے دفاع کیلئے اپنی جان نچھاورکرنے سے بڑھ کرکوئی اعزازنہیں، آرمی چیف کا مزید کہنا تھا قوم کواپنے بہادربیٹوں پرفخرہے، ملکی دفاع کیلئے ڈٹے رہناہی دھرتی ماں کے بیٹوں کا شیواہے، یہ عظیم شہداہمارے جنگی ہیروہیں، شہداء نے اپنے خون سے عزم وہمت کی تاریخ رقم کی۔

آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -