وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ، تعمیرات وترقی تشکیل دے دی

        وزیر اعظم نے قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ، تعمیرات وترقی تشکیل دے دی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے 13رکنی قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات وترقی تشکیل دیدی ہے، کمیٹی کے کنونئیر، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہونگے۔ کمیٹی کے ہفتے میں دو اجلاس منعقد ہونگے۔ کنونئیر کمیٹی ہفتہ میں دومرتبہ وزیراعظم کو بریفنگ دینگے۔وزیراعظم آفس سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے حوالے سے حکومتی پالیسی کو اجاگر کرنے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ،تعمیرات وترقی کی منظوری دیدی۔کمیٹی کے کنوینیئر چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ہوں گے۔اس کے علاوہ سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس یا ان کا گریڈ 21 کا نمائندہ کمیٹی کا حصہ ہوگا۔سیکرٹری منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات یا ان کا گریڈ 21 کا نمائندہ،سیکرٹریز فنانس، پاور، پٹرولیم،قانون وانصاف یا ان کے گریڈ 21 کے نمائندے،ڈپٹی گورنر سٹیٹ بنک،تمام صوبائی چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر،چیئرمین سی ڈی اے یا ان کے نمائندے،چیف کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔کنوینیئر کی صوابدید ہو گی کہ وہ سرکاری یا نجی شعبے بشمول ہاؤسنگ وترقیاتی اتھارٹیز کے نمائندوں میں سے کسی شخص کا ضرورت کی بنیادوں پر انتخاب کرسکتے ہیں جبکہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ سٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کو بھی اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

کمیٹی تشکیل

مزید :

صفحہ اول -