دنیا افغان مہاجرین کی مقررہ دمدت میں واپسی اور امن معاہدے کی حمایت کرے: پاکستان

  دنیا افغان مہاجرین کی مقررہ دمدت میں واپسی اور امن معاہدے کی حمایت کرے: ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کی مقررہ مدت میں واپسی کی حمایت کرے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے افغانستان سے متعلق ویڈیو کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستان، افغان صدر اشرف غنی، ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ، متعدد ممالک اور عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کا موضوع امن کیلئے اتفاق رائے کو فروغ دینا تھا۔ترجمان دفتر خاجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ویڈیو کانفرنس میں واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔ امریکہ طالبان امن معاہدہ سے تاریخی مواقع پیدا ہوئے۔ افغان قیادت سیاسی مفاہمت کے حصول کیلئے مل کر کام کرے۔پاکستان نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد سے انٹرا افغان مذاکرات کی راہ ہموار ہوگی۔ امید ہے امن معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کا عمل جلد مکمل ہوگا۔ڈاکٹر عائشہ فاروقی نے کہا کہ دنیا امن دشمنوں کو مفاہمتی عمل خراب کرنے کی اجازت نہ دے۔ افغان قیادت سیاسی مفاہمت کے حصول کیلئے مل کر کام کرے۔

مدت واپسی

مزید :

صفحہ اول -