کوروناکو شکست دینے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی، شبلی فراز

کوروناکو شکست دینے کیلئے اجتماعی کوششیں کرنا ہونگی، شبلی فراز

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا عالمی وبا ہے اسے شکست دینے کیلئے مل کر کاوشیں کرنا ہوں گی،پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنرسے ملاقات کے دوران کیا۔ سینیٹر شبلی فراز نے برطانیہ میں کورونا وبا کے باعث اموات پر دلی تعزیت کا اظہارکیا،انہوں نے مزید کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں برطانیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں،کورونا وباء کا عزم و ہمت کے ساتھ مقابلہ کرنے کی برطانوی کاوشوں کو سراہتے ہیں،پاکستان میں ہم پہلے دن سے سے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور معاشی مشکلات سے بچانے کی متوازن حکمت عملی پر کاربند ہیں،ملک میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کارگر ثابت ہورہی ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکورونانے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا،وزیراعظم عمران خان نے ترقی پذیر ممالک کیلئے قرضوں میں ریلیف کیلئے خصوصی کاوشوں کا آغاز کیا،خوشی ہے کہ جی 20 ممالک قرضوں میں ریلیف کی فراہمی کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں،این سی او سی کورونا کے خلاف قومی کاوشوں کو مربوط بنانے کا مرکز ہے۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -