چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سمیت 3ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش

      چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سمیت 3ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ سمیت ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھجوائے گئے چاروں نام واپس لے لئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت چیف جسٹس آف پاکستان نے کی۔جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے تین ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار احمد سیٹھ سمیت ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے بھجوائے گئے چاروں نام واپس لے لئے ہیں۔ ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے رجسڑار پشاور ہائیکورٹ خواجہ وحید الدین، وکیل انعام خان سیشن ججز فضل سبحان اور یونس خان کے بھی نام دئیے گئے تھے۔اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے چار ججز کو مستقل کرنے پربھی غور ہوا۔زرائع کے مطابق احمد علی کو بطور جج ایک سال کی توسیع نہ دی گئی ہے،جبکہ جوڈیشل کمیشن نیجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ، جسٹس نعیم انور کو ایک سال کی توسیع دے دی ہے۔ کمیشن نے جسٹس وقار احمد کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال کی توسیع کی سفارش کی ہے۔

نام واپس

مزید :

صفحہ اول -