سی پیک پاکستان کی ترقی کا شاہکار منصوبہ، تیز تر پیشرفت کی جانب گامزن: عاصم سلیم باجوہ

    سی پیک پاکستان کی ترقی کا شاہکار منصوبہ، تیز تر پیشرفت کی جانب گامزن: عاصم ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کا شاہکار منصوبہ سی پیک تیز تر پیشرفت کی جانب گامزن ہے،پاکستان کیلئے محض دس دن میں 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدوں پر دستخط کئے، ملک کو ان معا ہدوں سے 1800 میگاواٹ سستی بجلی دستیاب ہو گی،منصوبوں سے 8 ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا ہم عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ چین منصوبے پر ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

عاصم سلیم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -