ساڑھے 8 ہزار بڑے ریٹیلرز کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کا پلان جاری

  ساڑھے 8 ہزار بڑے ریٹیلرز کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کا پلان جاری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ساڑھے 8 ہزار بڑے ریٹیلرز کو کمپیوٹرائزڈ سسٹم کیساتھ منسلک کرنے کا پلان جاری کر دیا گیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق اب تک 6600 بڑے ریٹیلرز پی او ایس سسٹم سے منسلک ہو چکے ہیں، کپڑوں، جوتوں کے بڑے برانڈز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس بھی شامل ہیں۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق دسمبر 2020 تک یہ تعداد 15 ہزار تک لے جانے کا ہدف ہے، کاروبار پوائنٹ آف سیل سسٹم سے لنک کرنے سے ٹیکس نیٹ بڑھے گا۔ ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ایف بی آر تمام بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیل سسٹم سے منسلک کر دیگا۔ ذرائع کے مطابق ملک میں ٹیلیکام ٹیکنالوجیز کے فروغ سے ٹیکس سسٹم کو جدید بنانے میں مدد مل رہی ہے۔

پلان جاری

مزید :

صفحہ اول -