جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ، بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت طلب

        جسٹس قاضی فائز کی اہلیہ، بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت طلب

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی جائیدادوں پر وضاحت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کردیا ہے جو آر ٹی او کمشنر اسلام آباد کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ اور بچوں سے لندن کی 3 جائیدادوں پر وضاحت مانگی گئی ہے۔

قاضی فائز اہلیہ

مزید :

صفحہ اول -