ای او بی آئی کا پنشنرز کو 3 ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے کا اعلان

  ای او بی آئی کا پنشنرز کو 3 ماہ کے بقایاجات اگست میں دینے کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹی ٹیوشن (ای او بی آئی) نے پنشن میں اضافے کے بعد واجبات کی مد میں 2.4 ارب روپے ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ای او بی آئی کے چیئرمین اظہر حمید کا کہنا ہے کہ ای او بی آئی کے رجسٹرڈ پنشنرز کو 3 ماہ یعنی اپریل، مئی اور جون کے بقایاجات اگلے ماہ اگست میں ادا کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ حکومت نے ای او بی آئی پنشنرزکی پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کی منظوری دی تھی اور رجسٹرڈ پنشنرزکو اب ساڑھے 8 ہزار روپے پینشن ملے گی۔

پنشن میں ا ضافہ

مزید :

صفحہ اول -