مقبوضہ کشمیر میں کسی مسلمان کا ہندو کو اراضی بیچنا ناجائز، گناہ اور غداری: مفتی تقی عثمانی کا فتویٰ

  مقبوضہ کشمیر میں کسی مسلمان کا ہندو کو اراضی بیچنا ناجائز، گناہ اور غداری: ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)معروف عالم دین مفتی محمدتقی عثمانی نے فتوی دیاہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کے لیے جائزنہیں کہ وہ اپنی زمینیں کسی ہندوکوفروخت کریں ایساکرنانہ صرف کشمیرکے مسلمانوں کے ساتھ بلکہ پورے عالم اسلام کے ساتھ سنگین غداری کے مترادف ہوگا۔مفتی تقی عثمانی نے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں تفصیلی فتوی جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قرآن و سنت کے احکام بالکل واضح ہیں کہ کفارکے ہاتھوں کوئی بھی ایسی چیزبیچناجسے وہ مسلمانوں کے مفادکے خلاف استعمال کرسکتے ہو ں سراسرناجائزاوربدترین گناہ ہے،انہوں نے مزیدکہاکہ کشمیرشروع سے ایک مسلمان ریاست ہے جوکسی بھی حیثیت سے بھارت کاحصہ نہیں ہے۔ا ب بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم وجبرکرکے انہیں بدترین کرفیو اورلاک ڈاؤن کانشانہ بنایااوربھارت کے آئین میں تبدیلی کرکے اسے بھارت کاحصہ بنانے کی کوشش کی ہے اوراب یہ کوشش ہورہی ہیں کہ کشمیرمیں بھارتی ہندوں کواسی طرح لاکرآبادکیاجائے۔ اسی غرض سے اس نے بھارتی ہندووں کووہاں بسانے کاقانون پاس کیاہے مسلمانوں کافرض ہے کہ وہ اس ناپاک اقدام کوہرطرح روکیں اورکوئی مسلمان کسی باہرکے ہندووں کواپنی جائیدادبیچنے کاسخت گناہ اپنے سرنہ لے۔
گناہ،غداری

مزید :

صفحہ اول -