زرداری نے پارک لین ریفرنس چیلنج کر دیا،فرم جرم عائد نہ ہو سکی

زرداری نے پارک لین ریفرنس چیلنج کر دیا،فرم جرم عائد نہ ہو سکی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آصف زرداری نے جعلی اکاؤنٹس کیسز کے پارک لین کمپنی ریفرنس کو چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ خلاف قا نو ن قرار دیتے ہوئے خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 جولائی تک جوا ب طلب کرلیا جبکہ ریفرنس کے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر کر دی۔ احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی سماعت کی۔ آصف علی زرداری سمیت 17 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے کاروائی شروع ہونے لگی تو آصف زردا ر ی نے فرد جرم چیلنج کرتے ہوئے مقدمہ خارج کرنے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ فرد جرم کیلئے تمام انتظامات کیے تو آپ نے نئی درخواست دیدی۔وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ پارک لین ریفرنس میں مالیاتی قوانین کو نظر انداز کر کے ریفرنس بنایا گیا، سٹیٹ بینک کے ریفرنس کے بغیر نیب ایکشن نہیں لے سکتا، یہ جان بوجھ کر قرض ڈیفالٹ کا مقدمہ ہے، سٹیٹ بینک نے ایکشن لینا تھا تاہم آصف زرداری کی کمپنی کا کوئی تعلق نہیں۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ آصف زرداری کیخلاف اختیار کے ناجائز استعمال، دھوکہ دہی، فراڈ کا مقد مہ ہے۔آصف زرداری کی پارک لین ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ نیب نے فوری نوٹس وصول کر کے فوری جواب دینے کا کہا تاہم فاروق نائیک نے مہلت مانگ لی جس کے بعد پارک لین کمپنی ریفرنس کی سماعت 14 جولائی تک ملتو ی کر دی گئی۔احتساب عدالت نے آصف زرداری، انور مجید سمیت دیگر ملزمان کی ویڈیو لنک کے ذریعے احتساب عدالت میں حاضری لگا ئی۔ آصف زرداری بلاول ہاؤس کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش ہوئے، ویڈیو میں آصف زرداری نے کورونا سے بچاؤ کی مکمل کٹ پہن رکھی تھی۔

پارک لین ریفرنس

مزید :

صفحہ اول -