کورونا وباء مزید 73اموات 2629نئے مریض رپورٹ

  کورونا وباء مزید 73اموات 2629نئے مریض رپورٹ

  

اسلام آباد،نیویارک (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 4818 ہوگئی جبکہ 2629 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 233646 تک پہنچ گئی۔اب تک پنجاب میں 1884، سندھ میں 1572 اور خیبر پختونخوا میں 1038 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں 137، بلوچستان میں 123، آزاد کشمیر میں 36 اور گلگت بلتستان میں 28 افراد کا انتقال ہوا ہے۔دوسری طرف دنیا بھر میں کورونا وباء سے گزشتہ روز 28سو سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 5لاکھ 41ہزار سے زائد ہو گئی جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 21ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہو ئے جس سے مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ16لاکھ 70 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی۔پیرکے روزپاکستان بھر سے کورونا کے مزید 2629 کیسز اور 73اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سندھ سے 1708 کیسز اور 46 اموات، پنجاب سے 646 کیسز 13 ہلاکتیں، خیبر پختونخوا سے 120 کیسز 10 اموات، اسلام آباد 85 کیسز 3ہلاکتیں، آزاد کشمیر 54 کیسز ایک ہلاکت اور گلگت سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کورونا کے 646 کیسز اور 13 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 81963 اور ہلاکتیں 1884 ہوچکی ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب میں اب تک کورونا سے 45122 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا کے مزید 85 کیسز اور تین اموات سامنے آئیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی، کیسز کی مجموعی تعداد 13494 اور اموات 137 ہوچکی ہیں جبکہ کورونا سے 9156 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورونا کے مزید 54 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔آزاد کشمیر میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 1342اور اموات کی تعداد 36 ہے۔ کورونا سے متاثرہ 690 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔گلگت بلتستان سے کورونا کے مزید 16 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کئے گئے۔علاقے میں کیسز کی کل تعداد 1561اور اموات 28جبکہ 1203 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔سندھ میں پیر کو کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1572 ہوگئی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1708 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 96236 تک جاپہنچی۔ مزید 679 مریض صحتیاب ہوئے جس سے صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 53855 ہوگئی ہے۔پیر کو خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث مزید 10 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 1038 ہوگئی۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 28236 تک پہنچ گئی۔اب تک صوبے میں 16549 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔پیر کو بلوچستان حکومت کی جانب سے کورونا کے اعداد و شمار جاری نہیں کیے گئے۔دوسری طرف دنیا کے انتہائی متاثرہ ممالک میں اب بھی امریکہ سر فہرست ہے، جہاں گزشتہ روز 200سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں،برازیل میں 220، بھارت 500سے زائد،روس 155،میکسیکو301،ایران 170، سعودی عرب 59، بنگلا دیش 58، انڈونیشیاء78اور عراق میں 105اموات ریکارڈ کی گئیں۔وباء سے متاثرہ ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارت جو اتوار کے روزچوتھے نمبر پر تھا وباکے بے قابو ہونے سے ایک درجہ اور اوپر آگیا اور اب وہ دنیا میں وباء سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت نے عید الاضحی کی تیاریوں کے سلسلے میں 25جولائی سے بازار اور شاپنگ مالز عارضی طور پر بند کرنے کی تجویز وفاق کو بجھوا دی۔پنجاب حکومت نے عید الفطر کو مد نظررکھتے وفاق کو تجویزدی ہے کہ25جولائی سے لاہور کے بازار اور شابنگ مالزکوعید کے ایام تک بند کر دیا جائے تاکہ عید کے قریب بازاروں میں ہونیوالے ممکنہ رش اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تجویز پر حتمی فیصلہ وفاق مکمل مشاورت کیساتھ کرے گا۔

پنجاب حکومت تجویز

مزید :

صفحہ اول -