شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا انکشاف میں نے کیا، (ن) لیگ چھپانا چاہتی تھی: فیاض چوہان

شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کا انکشاف میں نے کیا، (ن) لیگ چھپانا چاہتی ...

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کا انکشاف میں نے کیا، مسلم لیگ (ن) تو کورونا نیگیٹو کی رپورٹ دبانے کے چکر میں تھی۔گزشتہ روز اپنے ویڈیو بیان میں انکامزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کی طبیعت نہیں بلکہ نیت، ذہنیت اور صلاحیت خراب ہے، شہباز شر یف اب فرنٹ فٹ پر آکر کورونا کیخلاف لڑیں، اگر اب بھی انہیں کوئی بیماری ہے تو حکومت علاج کروانے کو تیار ہے، اب دو سال میں پنجاب کے ہسپتالوں کی حالت ایسی ہے کہ آپ کا علاج کرسکتے ہیں۔وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا حکومت سنبھالنے سے اب تک موجودہ حکومت ملک کا 5ہزار ارب روپے قرض واپس کرچکی ہے۔ وزیرِ اعظم عمر ا ن خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے،عمران خان ملک میں 15 کھرب 67 ارب کی بدعنوانی کو 270 ارب تک لے آئے ہیں،وزیراعظم کی رہنمائی میں منی لانڈرنگ کی کمر توڑ کر رکھ دی گئی ہے۔ پاکستان میں ساٹھ سال کے بعد بڑے ڈیم تعمیر اور نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے،اس کے علاوہ پی ٹی آئی حکومت نے 2کھرب 45 ارب کی رقوم غریب، بیروزگار اور نادار طبقے میں تقسیم کئے،ساتھ ہی ملک بھر میں آٹھ کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈزکے زریعے مفت علاج کی سہولت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ موڈیز، ورلڈ بینک سمیت دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے معاشی استحکام کی تعریفیں کر رہے ہیں،بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث کورونا وائرس کے باوجود برآمدات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ پہلے سے 85 فیصد کم جبکہ تجارتی خسارہ 37 ارب ڈالر سے23 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے متحدہ ا پو ز یشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا انہیں کسی ماہر میڈیکل اسپیشلسٹ سے اپنی آنکھوں اور کانوں کا علاج کرانا چاہیے،اپوزیشن وزیرِاعظم عمران خان کی پرفارمنس پر تنقید کر نے سے پہلے تحقیق کر لیں تو بہتر ہو گا،آلِ شریف کو فضول تنقید اور بے بنیاد پراپیگنڈے کے جواب میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

چوہان

مزید :

صفحہ اول -