برطانیہ نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے،فوادچودھری

  برطانیہ نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے،فوادچودھری

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کیا جائے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت نواز شریف اوربانی ایم کیو ایم کو پاکستان کے حوالے کرے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور بانی ایم کیو ایم پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں، ان دونوں ملزمان کا برطانیہ میں قیام انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔

فواد

مزید :

صفحہ اول -