کرپشن کیس،مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ ہو سکے،کل دوبارہ طلب

کرپشن کیس،مراد علی شاہ نیب میں پیش نہ ہو سکے،کل دوبارہ طلب

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کر لی، جس کے بعد نیب نے مراد علی شاہ کو کل دوبارہ طلب کرلیا۔جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کرپشن کے میگا سکینڈل میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو گزشتہ روز طلب کر رکھا تھا، تاہم سید مراد علی شاہ نے بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر نیب تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی ہے۔قومی احتساب بیورو نے مراد علی شاہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں دو روز بعد 8 جولائی کو دوبارہ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے مراد علی شاہ کو 28 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھجوایا تھا جس کے جوابات مانگے گئے ہیں۔ مرادعلی شاہ اس سے پہلے دو بار نیب دفتر پیش ہو چکے ہیں۔

مراد علی شاہ

مزید :

صفحہ اول -