رحیم یارخان:ٹرالر رکشے میں تصادم، بچی سمیت3افراد جاں بحق

رحیم یارخان:ٹرالر رکشے میں تصادم، بچی سمیت3افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) قومی شاہراہ پر ٹرالر اور رکشے کے درمیان تصادم سے کمسن بچی سمیت 3 افراد جاں بحق 2 شدید زخمی ہوگئے،تفصیل کے مطابق مڈ درباری کا رہائشی 25 سالہ محمد فہیم صبیحہ بی بی اور 9 سالہ مومنہنہ بی بی 2 بچوں سمیت پھٹہ رکشہ پر سوار ہو کر قومی شاہراہ پر(بقیہ نمبر50صفحہ6پر)

جا رہے تھے کہ پچھے سے آنے والے ٹرالر نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 25 سالہ فہیم صبیحہ بی بی اور مومنہ بی بی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 بچے شدید زخمی ہو گئے ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے.

کچل ڈالا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -