صحت مند معاشرے کیلئے سپورٹس گراؤنڈز کی اہمیت بڑھ گئی،مسز شاہدہ احمد

  صحت مند معاشرے کیلئے سپورٹس گراؤنڈز کی اہمیت بڑھ گئی،مسز شاہدہ احمد

  

خانیوال(بیورونیوز)پاکستانتحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ کھیلوں کی سر گرمیوں سے نو جوانوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشو نما میں بھی بہتری آتی ہے وہ گزشتہ روز صوبائی(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)

حلقہ 209چک نمبر 39/10-Rمیں فلڈلائٹ کرکٹ ٹورنمنٹ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھی انہوں نے کہا کہ کررونا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں سمارٹ لاک ڈاؤں کے مثبت نتایج سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل کے گراؤنڈ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے حکومت تما م وسائل بروے کار لا رہی ہے اس موقع پر سابق چیرمین یونین کونسل چوہدری احمد علی بھی انکے ہمراہ تھے قبل ازیں جب وہ تقریب میں پہنچی تو سید اقبال شاہ،سید فخر اقبال شاہ، ملک طلحہ رحمان،ملک اسد رضا،طاہر خان اور دیگر معززین علاقہ نے انکا استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی۔۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -