رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد سے ریجنل منیجر سوئی گیس کی ملاقات، مختلف امور پر گفتگو

  رکن قومی اسمبلی مخدوم مبین احمد سے ریجنل منیجر سوئی گیس کی ملاقات، مختلف ...

  

ترنڈہ محمدپناہ(نمائندہ خصوصی) رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد سے ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس بہاولپور ملک بشیر احمد (بقیہ نمبر54صفحہ6پر)

سے مخدوم ہاوس میں ملاقات ہوئی اس موقع پرعارف خان گبول صفدر رشید گبول ایڈوکیٹ قاضی ظفر نوید ایڈوکیٹ وقاص مختار اور کوارڈینٹر ایم این اے میاں عامر محمود موجود تھے اس موقع پر مخدوم سید مبین احمد ایم این اے نے ترنڈہ محمد پناہ شہر میں گیس کی کمی لوڈشیڈنگ اور ترنڈہ محمد پناہ شہر کے مذید گلی محلوں میں گیس پائپ لائنوں کی تنصیب سمیت دیگر مسائل پر گفتگو ہوئی جس پر آر ایم ملک بشیر احمد نے گیس پریشر کی کمی سمیت دیگر معاملات پر احکامات جاری کر دیے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم مبین احمد ایم این اے نے کہا کہ ترنڈہ محمد پناہ شہر سمیت حلقہ کے دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں اضافہ سمیت گلی محلوں میں نئی گیس پائپ لائنوں کی تنصیب سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -