کو ٹ ادو،پولیس پارٹی پر اغواء کاروں کا حملہ،تھانیدار زخمی

      کو ٹ ادو،پولیس پارٹی پر اغواء کاروں کا حملہ،تھانیدار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)عدالت کے حکم پر محبوسہ کو برآمد کرنے کے لیے آنے والی پولیس پارٹی پر اغوا کار وں نے پولیس پر حملہ کردیا،فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی زخمی،اغواء کاروں نے پولیس کے ہمراہ آنے والے سورس پربھی گولیاں چلادیں،حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈیرہ غازی خان سے پولیس پارٹی کے اے ایس آئی محمد شہزاد منظور(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
اپنی پولیس ٹیم کانسٹیبلوں صدام حسین، ساجد حسین،تنویرالحسن،لیڈی کانسٹیبل سدرہ داد کے ہمراہ تھانہ صدر کوٹ آئے جہاں انہوں نے اپنی آمد تھانہ پر درج کرنے کے بعد تھانہ صدر کوٹ ادو کے ایس آئی محمد نعیم، کانسٹیبل سیف اللہ اور عبدالوحید کے ہمراہ سو رس محمد رمضان المانی کی نشاندہی پر کہتر چوک میں محبوسہ نسرین بی بی کی برآمدگی کے لیے جو ئیہ برادری کے ندیم جوِئیہ کے گھر چھاپہ مارا تو موقع پر موجود ندیم جوئیہ نے اپنے دیگر ساتھیوں سلیم جو ئیہ، کلیم جوئیہ، یوسف عرف ٹیڈی جوئیہ، حنیف عرف کالا، اللہ بخش، رب نواز جڑھ کے ہمراہ پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا اور پولیس پر براہ راست فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجہ میں تھانہ صدر کوٹ ادو کا اے ایس آئی محمد نعیم اور سورس محمد رمضان المانی شدید زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، حملہ اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس تھانہ صدر کوٹ ادو نے اے ایس آئی شہزاد منظور کی مدعیت میں اقدام قتل سمیت پولیس پارٹی پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 31/20زیردفعہ324/353/186/14/148/149کے تحت درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے
حملہ
ملتان (وقا ئع نگار)پولیس نیدفعہ144کی خلاف ورزی کرنے اور انفیکشن پھیلانے کے الزام میں 7افراد کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ہیں (بقیہ نمبر57صفحہ6پر)
۔تفصیل کے مطابق پولیس نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لئے کارروائی تیز کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں انفیکشن پھیلانے کا باعث بننے کے الزام میں لوہاری گیٹ پولیس نے گھنٹہ گھر سے ملزم محمد ضرار، تھانہ حرم گیٹ پولیس نے محلہ باغ بیگی سے ملزم غلام مححی الدین، ملزم مقبول حسین، محلہ غریب ا?باد سے ملزم فیصل، ملزم عبدالرحمن،گلگشت پولیس نے سہوڑہ چوک سے ملزم محمد سعدجبکہ جلیل ا?باد پولیس نے غلہ گودام سے ملزم دانش کو گرفتار کیا جو اپنی دوکانیں کھول کر حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز عمل درآمد نہ کرتے ہوئے عوام کا رش کئے ہوئے اور انفیکشن پھیلانے کا سبب بنے ہوئے تھے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
مقدمات درج