اغواء برائے تاوان کیس، ملزم کی آج سنٹرل جیل سے طلبی

  اغواء برائے تاوان کیس، ملزم کی آج سنٹرل جیل سے طلبی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر )انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے اغواء برائے تاوان کیس میں ملوث اشتہاری ملزم کو طلب کرنے کی پولیس استدعا (بقیہ نمبر58صفحہ6پر)

منظور کرتے ہوئے ملزم کو سینٹرل جیل سے آج 7 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔ مقدمہ کے تفتیشی انسپکٹر سلامت علی نے ملزم کو طلب کرنے کے لیے عدالت سے استدعا کی تھی جو منظور کرلی گئی۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد کے مطابق ملزم مصنجف علی کے خلاف رواں سال 4 جنوری کو ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا جس میں ملزم گرفتار ہوکر جیل بھجوا دیا گیا جبکہ ملزم کے خلاف اسی تھانہ میں اغواء برائے تاوان اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 26 مارچ 2020 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا ملزم اس مقدمہ میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے جو اب دیگر مقدمہ میں گرفتار ہوا اب ملزم سے تفتیش ہونی باقی ہے اس لیے ملزم کو جیل سے طلب کیا جانا ضروری ہے جس پر عدالت نے پولیس استدعا منظور کرلی ہے۔

طلبی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -