سورج میانی،دکاندار قتل، تاجروں کا پولیس کی نااہلی کیخلاف مظاہرہ
ملتان (وقائع نگار)آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر نے کہا ہے کہ پولیس کورونا لاک ڈاؤن اور ڈاکو ڈکیتیاں کر کے تاجروں کو لوٹ رہے ہیں اقتدار کی اعلی نشستوں پر بیٹھے ارباب اختیار تاجروں کے ان مسائل سے آگاہ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیروز کالونی سورج میانی روڈ پر انجمن تاجران سورج میانی کے زیراہتمام تاجر کو ڈکیتی(بقیہ نمبر59صفحہ6پر)
کی واردات میں قتل کئے جانے اور دولاکھ لوٹنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامتی ہڑتال بھی کی گئی اور مقتول تاجر کے لواحقین سے آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر نے دیگر تاجر رہنماؤں کے ہمراہ اظہار تعزیت و افسوس بھی کیا تاجروں نے مظاہرہ میں پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی جبکہ آل پاکستان انجمن تاجران جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ۔ لوہا مارکیٹ کے صدر شاہد شکور،چوک شہیداں کے صدر شیخ شفیق قریشی، انجمن تاجران سورج میانی کے چیئرمین ملک اختر، جنرل سیکرٹری ملک اشرف، ایوب سیال،بلال سورہ نے کہا کہ تاجر برادری کورونا لاک ڈاؤن سے تنگ تھی ادھر ڈاکوؤں نے تاجروں کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ شروع کررکھا ہے پولیس نے مقتول تاجر کی ڈکیتی اور قاتلوں کی گرفتاری کے لیے 48گھنٹے لیے مگر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب۔آئی جی پنجاب۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب،آر پی او ملتان سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ ڈکیتی کی رقم برآمد اور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر تاجر برادری ہڑتال مظاہرے کئے جائیں گے۔
مظاہرہ