وہاڑی،تین تحصیلوں میں 325کرونا مریض صحت یاب142آئسولیٹ

  وہاڑی،تین تحصیلوں میں 325کرونا مریض صحت یاب142آئسولیٹ

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ تینوں تحصیلوں میں اب تک 2946سیمپل لے کر ٹیسٹنگ کیلئے بھیجے گئے ہیں جس میں (بقیہ نمبر43صفحہ6پر)

سے 480کیسز پازیٹو اور2224نیگٹیواور242کا رزلٹ آنا ابھی باقی ہے 325کورونا کے مریض صحت یاب ہو چکے ہیں 142گھروں میں آئسولیٹ ہیں 4کورونا کے مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں بعد ازاں انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کا وزٹ کیا انہوں نے اس موقع پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر وہاڑی، بوریوالا اور میلسی میں تر قیاتی کام جاری ہیں جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں عوام کی فلاح و بہبود پر خصو صی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ عوام کو بہترین سہولیات مہیا ہو سکیں انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا وبا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے سپیشل مجسٹریٹس حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے رہے ہیں خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں

صحت یاب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -