سردار معظم علی جتوئی کی مختلف وفود سے ملاقاتیں،سیاسی امور پر تفصیلی بات حیت

    سردار معظم علی جتوئی کی مختلف وفود سے ملاقاتیں،سیاسی امور پر تفصیلی بات ...

  

جتوئی (نامہ نگار) سابق وفاقی وزیر مملکت سردار معظم علی خان جتوی نے اپنے حلقہ انتخاب این اے 185 پی پی 272 (بقیہ نمبر42صفحہ6پر)

شہرسلطان میں انتہائی مصروف دن گذارا انہوں نے شہرسلطان میں ترجمان جتوی گروپ ضیاء الرحمن قریشی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی ساس کی وفات پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اس کے بعد انہوں نے حاجی نذیر احمد سرلہ مرحوم کے بڑے بھائی اور میاں شہزاد نادرا والے کے والد حاجی عبداللہ عرف مستو کی وفات پر اس کے علاوہ چند روز قبل دریائے چناب میں ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی وفات پر ان کی رہائش گاہ سمے والا جاکر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بعدازاں وہ رضا ہسپتال شہرسلطان تشریف لے گئے جہاں پر انہوں نے ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر کاشف رضا رانا اور جنرل سرجن ڈاکٹر عاطف رضا رانا سے ملاقات کی اور ان صحت یابی پر مبارکباد دی جبکہ انہوں نے نمبردار شہرسلطان مخدوم سید مظہر مہدی بخاری المعروف ملنگو شاہ بخاری سے بھی ملاقات کی اور مختلف علاقائی اور ملکی سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر نمبردار شہرسلطان مخدوم سید مظہر مہدی بخاری المعروف ملنگو شاہ سابق کونسلر حاجی فاروق احمد فاروقی، سابق کونسلر مرزا محمد اسلم، میاں شوکت حسین قریشی ماجد ثناء سعید اللہ قریشی میاں ارسلان قریشی محمد شہزاد عبداللہ محمد توصیف عبداللہ اور حاجی ابراہیم بھی موجود تھے۔

معظم جتوئی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -