چاکلیٹ دماغ میں خون کی روانی بہتر کرنے میں معاون، ماہرین،آج عالمی دن

  چاکلیٹ دماغ میں خون کی روانی بہتر کرنے میں معاون، ماہرین،آج عالمی دن

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں اور بڑوں کی پسندیدہ چاکلیٹ کا عالمی دن آج منایا جائے گا،اب سے 467 سال قبل آج ہی کے دن یورپ میں پہلی بار چاکلیٹ متعارف کروائی گئی تھی اور(بقیہ نمبر41صفحہ6پر)

یہ دن اسی کی یاد میں منایا جاتا ہے،دنیا بھر میں چاکلیٹ کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں جن میں تلخ، کھٹے اور پھیکے ذائقے جبکہ سفید، سیاہ اور بھورے رنگ کی چاکلیٹس شامل ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر دانتوں کیلئے نقصان دہ سمجھی جانے والی چاکلیٹ جسمانی و دماغی صحت پر نہایت مفید اثرات مرتب کرتی ہے،ایک امریکی طبی جریدے میں چھپنے والی ایک تحقیق کے مطابق باقاعدگی سے چاکلیٹ کھانا دماغی کارکردگی میں اضافہ کرتا ہے، چاکلیٹ کھانے والوں کی یادداشت ان افراد سے بہتر ہوتی ہے جو چاکلیٹ نہیں کھاتے یا بہت کم کھاتے ہیں، دراصل چاکلیٹ دماغ میں خون کی روانی بہتر کرتی ہے جس سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے

عالمی دن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -