جنوبی پنجاب،صدارتی فنڈز کی تقسیم میں فنکار کھڈے لائن چھوٹے کاشتکاروں کو سبسڈی کے ذریعے ریلیف دیا جائیگا: فخر امام

جنوبی پنجاب،صدارتی فنڈز کی تقسیم میں فنکار کھڈے لائن چھوٹے کاشتکاروں کو ...

  

گگو منڈی(نامہ نگار) نواحی گاؤں 357۔ ای بی کے رہائشی زمیندار شاہ محمد کی شادی شدہ بیٹی نورین فاطمہ زوجہ نذیر احمدگزشتہ روز صبح کے وقت گھر میں دوپٹے کے ساتھ (بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

پھندے سے جھولتی ہوئی پائی گئی گھر والوں نے اسے فوری طور پر اتارا اور اسے تشویش ناک حالت میں ساہیوال ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا اہلیان دیہہ نے لڑکی کی موت کے متعلق متضاد آ راء کا اظہار کیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

خودکشی

کبیروالا(نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک وریسرچ سید فخرامام نے سید گروپ کے مرکزی رہنما سید محمد باقر سلطان گردیزی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی اولین ترجیح ”زرعی شعبے“ کا فروغ ہے،حکومت سمجھتی ہے کہ پاکستان کی خوشحالی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

زرعی شعبہ اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے،سبسڈی کے ذریعے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کیا جائے گا،ملک بھر میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پرسپرے آپریشن اور سروے جاری ہے، 9.53کروڑ ایکڑرقبہ پر سروے اور 22.92ایکڑ رقبہ پر کنٹرول آپریشن کیا جاچکا ہے،مون سون میں،راجھستان (انڈیا) سے ”ٹڈی دل“ واپس تھر اور چولستان کے علاقہ میں داخل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی 10ریاستوں میں ٹڈی دل نے حملہ کیا،سیستان (ایران) میں ٹڈی دل موجود ہے،بلوچستان میں جہاز کے ذریعے سپرے کیا گیا ہے،نسبتاً پنجا ب اور خبیر پختونخواہ میں کم نقصان ہوا ہے۔سید فخرامام کا کہناہے کہ 32اضلاع کے متاثرہ علاقوں 966مشترکہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،سروے اور کنٹرول آپریشن میں 5082سے زائد افراد اور 848گاڑیوں نے حصہ لیا،پاک آرمی کے 5ہیلی کاپٹر استعمال ہورہے ہیں،5جہاز کرائے پر لئے جائیں گے۔وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک وریسرچ سید فخرامام نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوری2020ء میں ٹڈی دل کے خلاف ایمرجنسی قرار دی،ورلڈ بینک نے 200ملین ڈالر اور ایشائی ترقیاتی بینک نے بھی 200ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔علاوہ ازیں وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک وریسرچ سید فخرامام نے سید گروپ کے مرکزی رہنما مخدوم سید باقر سلطان گردیزی کے علاوہ سید گروپ کے دیرینہ رفقاء غلا م اکبر خان ایری،ملک الطاف حسین،ڈاکٹر محمد اکمل سہو،مدثر عدنان خان بھٹہ،چوہدری محمد اکرم خالد،سید ذوالقرنین حیدر بخاری،رانا ماجد مصطفےٰ،حفیظ سعیدی اور دیگر کے ساتھ ٹیلی فون پر خیریت معلوم کرنے کے دوران علاقائی سیاست اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔

فخر امام

مزید :

ملتان صفحہ آخر -