کورونا نے معاشرے کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے‘ عون عباس بپی

کورونا نے معاشرے کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے‘ عون عباس بپی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)سوسائٹی فار سپشل پر سنز اورورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کے زیر اہتمام خاتون اول ثمینہ علوی کی طرف سے جسمانی لحاظ سے 100خصوصی خواتین میں راشن بیگ تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی،سوسائٹی فار سپیشل کی چیئر پرسن زاہدہ حمید قریشی۔(بقیہ نمبر26صفحہ6پر)

اعجاز شاہ اور محمد افضل سپرا کے ہمراہ راشن بیگ تقسیم کیے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہو ئے عون عباس بپی نے کہا ہے کورونا نے معاشرے کے ہر فرد کو متاثر کیا ہے لیکن معذور افراد عام آدمی سے زیادہ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔محکمہ بیت المال نے ایک سال کے عرصے میں جوکام سرانجام دئیے ہیں وہ کسی بھی سوشل ویلفیئر آرگنائز شن سے کم نہیں محکمہ بیت المال نے ساڑھے پانچ ہزار معذور افراد میں کیش کی مد میں امداد فراہم کی اس کے علاوہ بے شمار معذور افراد میں مصنوعی اعضاء لگائے گئے اور وہیل چیئر ز مہیا کی گئی۔ جبکہ ڈائر یکٹر بیت المال ملتان ارشد ملک،محمودالحسن اور راشن بیگز کی تقسیم میں عارف انور۔فیصل یوسف اور شہزاد احمد،یاسرحمید نے بھی خدمات انجام دیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -