عوام کی خدمت، فلاح وبہبود اولین ترجیح،حاجی محمد یٰسین

  عوام کی خدمت، فلاح وبہبود اولین ترجیح،حاجی محمد یٰسین

  

ہارون آباد(نامہ نگار) سابق تحصیل ناظم وسابق چیئرمین بلدیہ ہارون آباد روح رواں وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین نے کہا ہے کہ ہمارا مشن، وژن عوام کی خدمت اور فلاح وبہبود کیلئے ہمہ جہت اور ہمہ وقت سرگرمیوں کا اجرا اور ان پر اپنی بھر پور کاوشوں کے ساتھ عمل پیرا ہونا ہے۔کرونا بحران میں اپنے علاقہ کے بحران کے شکار خاندانوں میں بلا امتیاز اور گھر کی دہلیز پر عزت وتکریم کے ساتھ راشن گفٹ پہنچانے کا ریلیف فراہمی کا منظم و مربوط (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

پروگرام متعارف کرایا۔مستحق خاندانوں کی خدمت پروگرام کے تحت 566سی سیکش کے تمام اخراجات کی ادائیگی کا انتظام کیا اور زچہ وبچہ کیلے مالی۔مشکلات کا حل بطریق احسن کیا گیا۔وائٹل فری ڈسپنسری، فری۔دستر خوان اور فری یونیفارم برائے طلبہ و طالبات کا مشن بھی ہمارے وژن کی ایک مثال ہے۔ہماری توجہ اس خدمت عزم پر مرکوز ہے اور گفتار کی بجائے عمل۔کو اولین ترجیحات میں نمایاں درجہ پر رکھا ہے۔مخالفت برائے مخالفت ہماری سوچ بھی نہیں کر لیکن اس قسم۔کی۔پالیسی اور سیاسی انداز اپنانے والوں سے محض یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ بھی اس قسم کے عوامی خدمت کے پروگرامز شروع کریں تو ہم ان کی تعریف میں قطعی طور پر بخل سے کام نہیں لیں گے کیونکہ ہمارا مقصد علاقائی ترقی اور اس علاقے کے عوام کی ہر ممکن بہتری ہے۔عوامی بہتری کیلئے کسی بھی فرد کی کوشش کو صدق دل سے سراہیں گیاور ہماری تمام تر توجہ اسی پہلو پر مرکوز ہے۔بیجا تنقید اور منفی پروپیگنڈہ کرنے کی کوشش نہیں کر تے ہیں اور اس قسم کے پروپگنڈہ پر مشتمل کوئی بھی قدم ہمارے جذبوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا ہے۔ہم عوامی فلاحی وژن پر کاربند رہیں گے اور منفی سوچ کے حامل عناصر سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ بھی عوام کے لئے کچھ کرکے دکھائیں تاکہ لوگوں کو آسانی دستیاب ہو سکے۔ہمارا عمل ہماری پہچان ہے اور ہمیشہ عملی پہلو عوامی سطح پر احترام کا زینہ ثابت ہوتے ہیں۔کھوکھلے دعوے صرف دعوے ہی رہتے ہیں حلقہ کے لئے دعوے نہیں عملی کام کی پالیسی ہی ترقی اور بہتری کا پیغام روشن مستقبل لانے کا ذریعہ و راستہ ہموار کر ے گی۔

محمد یٰسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -