بزرگ سمیت2قتل، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

  بزرگ سمیت2قتل، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

  

صادق آباد،لیاقت پور،رحیم یارخان، محسن وال، چوک پرمٹ(بیورو رپورٹ، نامہ نگار،نمائندہ پاکستان) صادق آباد میں قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا آئل ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی،ایک راہگیر جاں بحق، ہسپتال منتقل ٹیکنر میں 50ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھاتفصیل کے مطابق صادق آباد میں (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

قومی شاہراہ پر پیٹرول سے بھرا ہوا آئل ٹینکر الٹ گیا آئل ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے واقع کی اطلاع ملتے ہی موٹر پولیس ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،ییں جنہوں نے جائے حادثہ پر امدادء کاروائیاں شروع کر دیں ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق آئل ٹینکر سے پیٹرول کی لیکج جاری تھی جس کی وجہ سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھااورقومی شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بلاک کر دیا گیا تھا آئل ٹینکر میں 50 ہزار لیٹر پیٹرول موجود تھا تاہم آئل ٹینکر الٹنے سے دو افراد زخمی ہوئے اور ایک شخص ٹریلر کے نیچے آنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا جب کہ بروقت کاروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔پولیس زرائع کے مطابق جان بحق شخص کا نام حاجی رمضان ولدیت شمس علی تھا جو کہ لاکڑ والی پیر گلاب شاہ کا رہائشی تھا۔ چلتی ٹرین سے باہر جھانکنے والا نوجوان پول سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا۔ لودھراں کا رہائشی 23سالہ محمد فاروق ولد محمد اسلم زکریا ایکسپریس پر سوار دروازے سے باہر جھانک رہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن لیاقت پور پر اسکا سر پل کے پلر سے سر ٹکرا گیا۔جس سے وہ ٹرین سے نیچے جا گرا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ریسکیو 1122نے متوفی کی نعش کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا اس کی جیب سے ملنے والی پانچ ہزار سے زائد کی رقم، شناختی کارڈ موبائل فون اور کاغذات بھی بھی ریسکیو اہلکاروں نے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیئے ہیں۔ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 48 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا، راجن پور کلاں کا رہائشی 48 سالہ فضل حسین جو کہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا۔محسن وال نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھانہ صدر کی حدود میں محسن وال نواحی گاء وں 135سولہ ایل سٹونز ا?باد میں دیرینہ دشمنی پر دو گرپوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ فائرنگ سے جمشید نامی نوجوان موقعہ پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے مخا لف گروپ دوساتھی امتیاز جٹ اور امام بخش نو ناری فائر لگنے شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو1122نے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر نوجوان کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا واضح رہے کہ دیرینہ دشمنی پر پہلے بھی ایک افراد شدید زخمی ہو کر معذر ہوچکا ہے جس کابدلہ لینے کے لئے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔

شہر سلطان مقدمہ بازی کی رنجش تین بھائیوں نے سسر کے ھمراہ مخالف بزرگ کو اغوا کرکے قتل کردیا تھانہ شہر سلطان نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کے گھر سے مقتول کی لاش برآمد کرکے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی نواحی علاقہ موضع شیخ علی کا رہائشی بزرگ حاجی اللہ بخش ولد حاجی اللہ وسایا قوم بلوچ گبول قل خوانی میں جارہا تھا جب ملزمان غلام عباس،محمد مشتاق،محمد شہزاد پسران کریم بخش،محمد رفیق بلوچ کے گھر کے قریب پہنچا تو ملزمان جھپٹ پڑے اور بزرگ کو اغوا کرکے اپنے مکان میں لے گئے اور ڈنڈوں سوِٹیوں سے مار مار کر قتل کردیا تھانہ شہر سلطان نے موقعہ پر پہنچ کر ملزمان کے گھر سے مقتول کی لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کیلئے آر ایچ سی شہر سلطان بھجوائی اور مقتول کے بیٹے حاجی محمد مرتضی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی ہے وجہ عناد یہ بتائی گء ہیکہ کچھ عرصہ قبل ملزمان مزکوران نے مقتول کے جانوروں کے بھانے کو آگ لگا دی تھی جسکا مقدمہ تھانہ شہر سلطان میں درج کرایا گیا تھا ملزم گرفتار بھی ہوئے تھے۔

قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -