وہاڑی،محکمہ تعلیم، تین جونیئر کلرکس میں تقررنامے تقسیم

    وہاڑی،محکمہ تعلیم، تین جونیئر کلرکس میں تقررنامے تقسیم

  

وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید، ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی رائے ظہور احمد کھرل نے محکمہ(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)

ایجوکیشن میں 17اے کے تحت بھرتی ہونے والے تین جونئیر کلرکس میں تقرر نامے تقسیم کئے تقرر نامے وصول کرنے والے جونئیر کلرکس میں محمدا صلاح الدین، محمد عثمان حیدر، محمد مد ثر انور شامل ہیں اس موقع پر اے ڈی سی جنرل خالد محمودگیلانی، سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، سابق یوسی چیئر مین سجاد خان کھچی بھی موجود تھے بعد ازاں ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقا ص رشید اور پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل نے سرکاری ملازمین کے 90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے بچوں میں بہبود فنڈز سے فی کس 50ہزا روپے کے تعلیمی وظائف چیکس تقسیم کئے تعلیمی وظائف کے چیکس وصول کرنیوالوں میں عاطفہ اختر، مہک فاطمہ، منیبہ سحر، حدیفہ خالد، نمرہ ارشد، حافظ محمد عمر حیات اور محمد نعمان سرور،شامل تھیں ممبر قومی اسمبلی طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ حکومت کی طرف تعلیمی وظائف کی فراہمی ذہین طلباو طالبات کی حوصلہ افزائی ہے تاکہ اس سے وہ اپنے تعلیمی اخراجات پورے کر سکیں طلبا و طالبات کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور اپنی تمام توجہ تعلیمی سرگرمیوں پر مرکوز کریں اور والدین کی توقعات پر پورا اتریں اپنے والدین، اساتذہ اور شہر کا نام روشن کریں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -