لپہ:غیرت کے نام پر فائرنگ، لڑکی شدید زخمی، بھائی کیخلاف مقدمہ درج

لپہ:غیرت کے نام پر فائرنگ، لڑکی شدید زخمی، بھائی کیخلاف مقدمہ درج

  

ملتان (وقا ئع نگار)تھانہ الپہ کے علاقے میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے لڑکی کو شدید زخمی حالت میں نشتر منتقل کیا گیا جہاں اپریشن کر کے اس کی جان بچا لی گئی پولیس نے ماموں کی درخواست پر لڑکی کو (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

گولی مارکر زخمی کرنے کے الزام میں بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ہے۔تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کو 15پر کال موصول ہوئی کہ ا?سیہ بی بی کو اس کے بھائی نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر معلوم ہوا کہ ملزم عمر حیات کو اپنی بہن کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے ملزم عمر حیات نے اپنے والد کے ساتھ صلاح مشورہ ہوکر جان سے مارنے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کردی، لڑکی کو چار گولیاں لگیں زخمی ا?سیہ کا ماموں زخمی حالت میں اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا،پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -